28 اکتوبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ جب تک امریکیوں کے گفتار و کردار میں تضاد ر ہے گا تب تک تہران واشنگٹن مذاکرات بے معنی رہیں گے۔

ابنا: علی اکبر صالحی نے ایران امریکہ تعلقات کی برقراری سے متعلق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کے حالیہ بیان کے بارے میں کہا کہ تعلقات کی برقراری کا اس وقت کوئي مطلب ہوتا ہے جب فریقین مساوی و غیر مشروط طورپراور برابری کی سطح پر بات چیت کریں لیکن میرے خیال میں ابھی وہ وقت نہیں آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے گزشتہ بتیس سال کے دوران یہ ثابت کردیا کہ وہ اپنی آزادی کی بقا کے لئے ہر قیمت ادا کرتا ہے اور اسی بنیاد پر اسلامی جمہوریہ ایران عالمی سطح پر اور سیاسی معاملات میں ایک طاقتور اور با وقار ملک کی حیثیت سے ابھرا ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایک دن ایسا آئے کہ امریکہ کی خارجہ پالیسی میں عقل و منطق دکھائي دے۔
...........

/169